Waqt - Article No. 1975

Waqt

وقت - تحریر نمبر 1975

وقت اللہ پاک کی امانت اور انسان کے لئے بہت ہی قیمتی اثاثہ بھی ہے

منگل 25 مئی 2021

مرلی چند،شکارپور
وقت کیا ہے؟وقت اللہ پاک کی امانت اور انسان کے لئے بہت ہی قیمتی اثاثہ بھی ہے،یہ وقت ہی ہے جو ہر دم یہ احساس دلاتا ہے کہ ہر وقت اچھا عمل کرنا چاہیے اور اچھی بات کرنی چاہیے۔سورج کا اپنے وقت پر طلوع ہونا اور شام کو غروب ہو جانا،چاند،ستاروں کی گردش،موسم کا بدلنا،صبح پرندوں کا اُڑنا اور شام کے سائے پھیلتے ہی اپنے اپنے گھونسلوں کی طرف واپس لوٹ کر آنا وقت کا پتا بتاتے ہیں۔

(جاری ہے)


وقت آہستہ آہستہ،لمحہ لمحہ،پل پل آگے بڑھتا رہتا ہے یعنی وقت کا پہیا مسلسل گھوم رہا ہے،ہم وقت کو قید نہیں کر سکتے۔تاریخ گواہ ہے جس انسان یا قوم نے وقت کی قدر کی اس نے کامیابی حاصل کی اور جس نے وقت کو برباد کیا،وقت نے بھی اسے تباہ کر دیا۔
وقت آئینے کی طرح انسان کو اپنا عکس دکھاتا ہے۔آج اگر اچھا وقت نہیں تو کل یہ بُرا وقت بھی نہیں ہو گا۔آج اگر بُرا وقت ہے تو کل ضرور اچھا وقت آئے گا۔یہ خدا کی مصلحت ہے۔آؤ،وقت سے فائدہ اُٹھا کر،اچھا عمل کرکے اپنی یادوں کے اچھے نقوش چھوڑ جائیں۔

Browse More Moral Stories