
Cricket Bachon Ka Mehboob Khail - Article No. 1278
کرکٹ بچوں کا محبوب کھیل
پاکستان کا کوئی شہر ہو گاؤں ہو یا چھوٹا قصبہ،گلیوں سڑکوں محلوں اور میدانوں میں آپ کو چند نوجوان کرکٹ کھیلتے اور شور مچاتے ضرور نظر آئیں گے۔
پیر 21 جنوری 2019

شیخ معظم الٰہی
پاکستان کا کوئی شہر ہو گاؤں ہو یا چھوٹا قصبہ،گلیوں سڑکوں محلوں اور میدانوں میں آپ کو چند نوجوان کرکٹ کھیلتے اور شور مچاتے ضرور نظر آئیں گے۔آج کل کے بچوں اور نو جوانوں کو کرکٹ کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔
کرکٹ کھیلنے کا صحیح مزہ اُسی وقت آسکتا ہے جب آپ کو اِس کھیل کی تاریخ اور اصول معلوم ہوں ۔اِس مضمون کو پڑھ کر آپ کرکٹ کے بارے میں وہ باتیں جان سکتے ہیں جو آپ کو ابھی تک شاید معلوم نہ ہوں ۔
کرکٹ کا کھیل اپنی ابتدائی شکل میں برطانیہ میں 15ویں صدی عیسوی سے کھیلا جارہا ہے لیکن پھر آہستہ آہستہ کرکٹ اپنی موجودہ شکل کو پہنچا۔
کرکٹ میں ہر ٹیم کے بارہ بارہ کھلاڑی ہوتے ہیں ۔
(جاری ہے)
دوبلے باز میدان میں پچ کے دونوں جانب کھڑے ہو کریکے بعد دیگرے گیند کوبلے سے ہٹ کرتے ہیں ،اس پچ کی لمبائی 66فٹ(20میٹر )ہوتی ہے ۔
پچ کے دونوں سروں پر مخالف ٹیم کے بالر ایک ایک کرکے باؤلنگ کراتے ہیں ۔اٹھارویں صدی میں جوکر کٹ کھیلی جاتی تھی اُس میں ہرٹیم میں پانچ پانچ کھلاڑی ہوا کرتے تھے ۔اُس کرکٹ میں صرف ایک وکٹ ہوتی تھی جس میں تین کی بجائے دوڈنڈے ہوا کرتے تھے لیکن دو ڈنڈوں والی کرکٹ سے یہ انداز ہ نہیں ہوتا تھا کہ اس میں سے گیند گزری بھی ہے کہ نہیں ۔چنانچہ اِس مشکل پر قابو پانے کیلئے وکٹ کے درمیان ایک اور ڈنڈے کا اضافہ کردیا گیا۔آج کل جووکٹ استعمال ہوتی ہے ،
اُس میں تین ڈنڈے ہوتے ہیں اور اُن کی اونچائی 28انچ (71سینٹی میٹر)ہوتی ہے۔
کرکٹ کے کھلاڑی عموماً سفید یونیفارم استعمال کرتے ہیں جبکہ رات کو کھیلے جانے والے مقابلوں میں گیند کا رنگ سفید ہوتا ہے۔دن اور رات کے مقابلوں میں اِس فرق کی وجہ یہ ہے کہ رات کی روشنی میں کھلاڑیوں کو گیند کو دیکھنے میں آسانی ہو۔بلے باز کے کھیلنے کیلئے جو بلا استعمال ہوتا ہے وہ لکڑی کا بنا ہوتا ہے تاہم 70ء کی دہائی میں کچھ کھلاڑیوں نے دھات کے بنے بلے بھی استعمال کئے لیکن وہ لکڑی کے بلوں کی طرح سود مند ثابت نہیں ہوئے۔
کرکٹ کے بلے زیادہ تربیدکی لکڑی کے اچھے اور معیاری سمجھے جاتے ہیں ۔بید کے تنے کی لکڑی کو چھ سے آٹھ مساوی حصوں میں تقسیم کرکے کاٹ لیا جاتا ہے۔بلے کا دستہ لکڑی کی پرتوں اور ربر کو آپس میں جوڑ کر بنا یا جاتا ہے ۔بلے کے نچلے حصے کی تراش خراش کا زیادہ ترکام اب بھی ہاتھ سے ہی انجام دیا جاتا ہے ۔جو لوگ منجھے ہوئے بلے باز ہوتے ہیں وہ بلے کی آواز سے بلے کے معیار کا اندازہ لگا لیتے ہیں ۔
کرکٹ میں ایک اصطلاح ہوتی ہے (ہیٹ ٹرک)جس سے آپ بھی واقف ہونگے۔اس ہیٹ ٹرک کا مطلب ہے کہ ایک باولر اپنی مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرلے ۔پرانے زمانے میں جو کھلاڑی اپنی مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کر لیتا تھا،اُسے ایک مخصوص قسم کا ہٹ (ٹوپی)تحفے میں دیا جاتا تھا،چنانچہ اِس وجہ سے اس کا نام ہیٹ ٹرک پڑگیا۔
مزید متفرق مضامین

روزے دار بچے
Rozay Aur Bachay

دھوکے باز
Dhoke Bazz

بے وقوف دلہن
Bewaqoof Dulhaan

کیا آپ جانتے ہیں
Kia Aap Jantay Hain

جھولے۔۔۔۔۔ بچوں کی پسندیدہ سرگرمی
Jhoole

دو میری ایک تمہاری
2 Meri 1 Tumhari

قائد اعظم کے اخلاق
Quied Azam Ke Ikhlaq

لمبی ناک والا
Lambi Naak Wala

ایک اور ایک بارہ
Aik Or Aik Baara

استاد اور شاگرد کا خوبصورت رشتہ
Ustaad Aur Shagird Ka Khobsorat Rishta

نیکی زندہ رہتی ہے
Neki ZInda Rehti Hai

آنٹی ڈولی
Aunty Dooli
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.