Chal Meray Gubaray - Article No. 2233
چل میرے غبارے - تحریر نمبر 2233
ایک بار میںنے ایک اتنا بڑا غبارہ بنا یا کہ آپ یقین نہ کریں گے لندن اور گردو نواح کے شہروں میں جتناریشمی کپڑا بھی موجود تھاوہ سارا لے کر میں نے اس کے بنانے میںخرچ کر دیا۔
منگل 22 مئی 2018
چل میرے غبارے
ایک بار میںنے ایک اتنا بڑا غبارہ بنا یا کہ آپ یقین نہ کریں گے لندن اور گردو نواح کے شہروں میں جتناریشمی کپڑا بھی موجود تھاوہ سارا لے کر میں نے اس کے بنانے میںخرچ کر دیا۔ اس غبارے اور اس کو پھیے کی مدد سے جس کا میں اُوپر ذکرکیا ہے میں نے بڑے کارنامے کئے ۔ کسی مکان کو اس کی جگہ سے اٹھانا اور اس کی جگہ دوسرا مکان رکھ دینا اور اتنی خاموشی اور آہستگی سے کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو۔
(جاری ہے)
ہوا یہ کہ میں نے پورے قلعے کو اُٹھا کر سینٹ پال گرجا کے ساتھ والے میدان میں رکھ دیا تھا اور صبح ہونے سے پہلے پھر اُٹھا لیا۔
قلعے کے اندر لوگ سوئے کے سوئے رہ گے کسی کو خبر نہ ہوئی۔لندن کے ڈاکٹری کے کالج میں سال کے سال عہدیداروں کے انتخاب کے لیے ایک جلسہ اور دعوت ہوتی ہے گزشتہ بار میں اپنے غبارے کو پُھلا کر اس کالج کے اوپر لے گیا اور گنبد میں کمند پھنسا کر اُسے اٹھا لیا۔ اس کالج کو مع دعوت کے مہمانوں اور میزبانوں کے میں آسمان میں اونچا لے گیا اور کوئی تین ماہ تک وہاں معلق رکھا۔ آپ پوچھیں گے اس دوران میں ان لوگوں کے کھانے پینے کا کیا ہوا۔یہ لوگ دعوتوں میں ایسی فضول خرچی برتتے ہیں اور کھانے کے ڈھیر لگاتے ہیں کہ میں اس سے دُگنا وقت بھی ان کو آسمان میں لٹکائے رکھتا تو یہ کھانا ان کے لیے کافی پڑتا۔ میںنے یہ حرکت مذاق میں کی تھی لیکن اس کے بعض معززین کا بڑا نقصان ہو گیا مثلاََ رکنوں کا، تابوت بنانے والوں کا اور پادریوں کا ۔ کیونکہ جتنے دن یہ ڈاکٹر لوگ اُوپر آسمان میں معلق رہے دنیا میں بہت کم موتیں ہوئیں۔ وہ بھرمار نہ رہی ان لوگوںکی کوششوں سے ہوتی ہے ۔ خدا نے سب کے رزق کا کوئی نہ کوئی وسیلہ بنا رکھا ہے اگر ڈاکٹر لوگ نہ ہوں تو گورکن بھوکے مریں۔Browse More Urdu Adab
ماحول لاحول
Mahool Lahool
شناخت پریڈ
Shanakht Parade
مبارک ہو
Mubarak Ho
بِلا تبصرہ
Bila Tabsara
محترمہ یونیورسٹی صاحبہ
Mohtarma University Sahiba
وٹامن بی۔وی
Vitamin B.V