IRANIANS ARE USING CROWDSOURCING TO AVOID MORALITY POLICE

ارشاد کو دھوکہ دینے کے لیے گرشاد متعارف کرا دی گئی

IRANIANS ARE USING CROWDSOURCING TO AVOID MORALITY POLICE

ایرانیوں نے ثقافتی پولیس ”ارشاد“ سے بچنے کا طریقہ ڈھونڈ ہی لیا۔ ایران کی ثقافتی یا اخلاقی پولیس ارشاد کا کام ملک میں غیر اسلامی یا غیر ثقافتی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔ ارشاد کے اہلکار تمام دن مخصوص مقامات ، ناکوں اور چلتے پھرتے ہوئے  ماحول پر نظر رکھتے ہیں۔

ارشاد کے اہلکاروں کو جہاں کوئی غیر اسلامی یا غیر ثقافتی سرگرمی نظر آئے یا  کوئی شخص غیر اسلامی یا غیر ثقافتی لباس میں ملبوس نظر آئے، یہ اہلکار اسے روک کر خبر دار کرتے ہیں، اس کے خلاف کاروائی کرتےہیں یا پھر سادے کاغذ پر اُن سے اقرار نامہ لکھوایا جاتا ہے، جس میں لکھا ہوتا ہے کہ غیر ثقافتی سرگرمیوں میں ملوث شخص دوبارہ ایسا نہیں کرے گا۔

گرشاد ایپلی کیشن  استعمال میں بہت سادہ ہے۔

(جاری ہے)

جیسے  ہی کسی صارف کا ارشاد کے کسی اہلکار سے ٹکراؤ ہوتا ہے، وہ ایپلی کیشن میں اس جگہ کو مارک کر دیتا ہے۔دوسرے صارفین کی ایپلی کیشن میں وہ جگہ فوراً ہی مارک ہوجاتی ہے۔ دوسرے صارفین ایسی  تمام مارک کی ہوئی جگہ سے بچ کر چلتے ہیں، جس سے انکے ارشاد کے اہلکاروں سے ٹکراؤ کا چانس کافی کم ہوجاتا ہے۔

ویز(Wazw)کی طرز پر بنائی گئ یہ ایپلی کیشن بہت سے لوگوں کے پاس درست طریقے سے کام نہیں کر رہی تھی، لیکن پھر بھی بہت سے لوگ اسے مفید ٹول سمجھ کر دھڑا دھڑ استعمال کر رہے ہیں۔
سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے ماحول ، اور کچھ حد تک ایران میں بھی، یہ ایپلی کیشن خاصی خطرناک ہوسکتی ہے۔
اس سے صارفین جہاں تھوڑی سی ڈانٹ ڈپٹ سے بچتے ہیں وہیں مجرم اور دہشت گرد بھی اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اپنی متوقع خطرناکی کے باوجود یہ ایپلی کیشن ابھی تک نہ صرف گوگل  پلے سٹور پر موجود بلکہ ایرانی اسے استعمال بھی کر رہے ہیں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras