ایبٹ آباد یونیورسٹی میں شعبہ ریاضی کے زیراہتمام سیمینار

جمعہ 16 اکتوبر 2020 15:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2020ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ ریاضی کے زیراہتمام ’’ڈیٹا سائنس کیریئر پروسپکٹس فار میتھ گریجویٹ‘‘ کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے سپیکر ڈاکٹر عمر عثمان خان تھے۔

(جاری ہے)

شرکائ میں شعبہ ریاضی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رحیم، فیکلٹی ممبران، یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے طلبائ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر ڈاکٹر عمر عثمان خان نے طلبہ و طالبات کو شعبہ ریاضی کی اہمیت سے روشناس کروایا اور دور جدید میں شعبہ ریاضی کے علوم پر بات کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں