سینٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والوں میں نام آنے پر سردار ادریس پی ٹی آئی کی ضلعی صدارت سے فارغ

جمعرات 19 اپریل 2018 14:00

سینٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والوں میں نام آنے پر سردار ادریس پی ٹی آئی کی ضلعی صدارت سے فارغ
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس کو سینٹ الیکشن کے دوران ووٹ فروخت کرنے والوں کی لسٹ میں نام آنے پر پی ٹی آئی کی ضلعی صدارت سے بھی فارغ کر دیا گیا۔ ان کی جگہ مشتاق احمد غنی کو پارٹی کا نیا ضلعی صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر زرگل خان نے مشتاق احمد غنی کا اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کی طرف سے سینٹ الیکشن کے دوران ووٹ فروخت کرنے اور پارٹی پالیسیوں سے انحراف پر سردار محمد ادریس کو کو پارٹی کی ضلعی صدارت سے فارغ کر دیا ہے۔ ڈویژنل صدر زرگل خان نے ان کی جگہ مشتاق احمد غنی کو تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کا صدر نامزد کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں