فریال قتل کیس کے حوالہ سے کرائم سین یونٹ پنجاب کی ٹیم کیالہ گائوں پہنچ گئی

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:45

فریال قتل کیس کے حوالہ سے کرائم سین یونٹ پنجاب کی ٹیم کیالہ گائوں پہنچ گئی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) فریال قتل کیس کے حوالہ سے کرائم سین یونٹ پنجاب کی ٹیم کیالہ گائوں پہنچ گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی حویلیاں کی نگرانی میں پورے گائوں کے لوگوں کا ڈاکٹروں کی سپیشل ٹیم نے جدید آلات کے ذریعہ ٹیسٹ کروانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کرائم سین یونٹ پنجاب کی ٹیم نے حویلیاں کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فریال قتل کو الله کی مدد سے بے نقاب کریں گے، کرائم سین یونٹ پنجاب نے اس سے قبل زینب قتل کیس بھی منظر عام پر لایا تھا۔

اس موقع پر درجنوں مقامی افراد کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد نے کہا کہ فریال قتل کیس کے حوالہ سے پولیس سیکورٹی اداروں اور دیگر حکومتی اداروں نے سر توڑ کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ تمام گائوں کے رہائشی لوگوں کا جدید آلات کے ذریعہ ٹیسٹ کروانے اور ڈیٹا حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے دو روز قبل زینب قتل کیس کو بے نقاب کرنے والی سیکورٹی اداروں کے افراد کی مدد حاصل کر رکھی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں