ایبٹ آباد سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، مریض رلنے لگے

ہفتہ 18 مئی 2019 19:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ایبٹ آباد سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، علاج معالجہ کیلئے ہسپتال آنے والے دن بھر ذلیل و خوار ہوتے رہے۔ خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے مطابق صوبہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہفتہ کو بھی مکمل ہڑتال رہی تاہم ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کونسل کے مطابق وہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام الله کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں، وزیر صحت فوری مستعفی ہوں، ڈاکٹرز کونسل نے وزیر صحت اور ڈاکٹر نوشیروان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ڈاکٹروں میں تشدد میں ملوث ڈی ایس پی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئیز ہسپتالوں میں کرپشن میں ملوث بورڈز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر پریشان ہیں جبکہ وہ نجی ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں