گلستان کالونی میں نامعلوم مسلح ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار

جمعہ 14 جون 2019 14:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) گلستان کالونی میں نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو مکینوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنانے کے بعد گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ کی حدود گلستان کالونی میں گذشتہ شام پانچ مسلح نقاب پوش ڈاکو سبحان بیگ کے گھر میں داخل ہوئے، ڈاکوئوں نے گھر کے مکینوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر گھر سے 25 تولے طلائی زیورات، ایک قیمتی موبائل فون، ٹیبلٹ، ایک ایل ای ڈی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں