دیوان اخلاق احمد( ق) لیگ کا حصہ ہی رہیں گے‘چوہدری پرویز الہی

جمعرات 5 مارچ 2020 15:20

دیوان اخلاق احمد( ق) لیگ کا حصہ ہی رہیں گے‘چوہدری پرویز الہی
حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی دیوان اخلاق احمد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہی سے غیر رسمی ملاقات،علاقائی مسائل کے حل سمیت دیگر کئی اہم امور پہ گفتگو کی گئی۔دیوان اخلاق احمد ق لیگ کا حصہ ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

سابق رکن پنجاب اسمبلی معروف سیاسی شخصیت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی دیوان اخلاق احمد کی لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہی سے غیر رسمی ملاقات ،ملاقات کے دوران علاقائی مسائل کے حل سمیت دیگر کئی امور پہ بات چیت ہوئی اور مسائل کو ملکر حل کرنے پہ اتفاق کیا گیا ،دیوان اخلا ق احمد اِس سے قبل مسلم لیگ ق کا ہی حصہ تھے تاہم کچھ نامعلوم وجوہات کی بنیاد پہ کچھ عرصہ کے لئے دوری اختیار کی گئی تاہم ایک بار پھر ق لیگ اور دیوان اخلا ق احمد ایک پیج پہ اکھٹے ہوچکے ہیں ملاقات کے دوران دیگر علاقوں سے منتخب سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے بھی ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،ملاقات کے دوران مسلم لیگ ق کے سینئر راہنماء کامل علی آغا اور چوھدری مونس الہی بھی موجود تھے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں