گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے مع مساجد میں پانی کی ٹینکیاں اور نمازیوں کے ہاتھ دھونے کیلئے صابن مہیا کردیے

اتوار 5 اپریل 2020 18:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے گلیات کی مختلف جامع مساجد میں پانی کی ٹینکیاں اور نمازیوں کے ہاتھ دھونے کیلئے صابن مہیا کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق پہلے مرحلہ میں نتھیاگلی اور کالاباغ کی مختلف مساجد میں پانی کی ٹینکیاں اور صابن فراہم کیا گیا۔اگلے مرحلہ میں خانسپور ایوبیہ ریالہ باڑیاں اور دیگر علاقوں کی جامع مساجد میں پانی کی ٹینکیاں اور صابن فراہم فراہم کیا جائے گا۔اہلیان علاقہ نے جی ڈی اے اس اقدام کو سراہا ہے

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں