آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے واپڈا کے تعاون سے اپر کوہستان میں دو ہزار سال پرانے تاریخی نقوش محفوظ کر لئے

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 14:25

آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے واپڈا کے تعاون سے اپر کوہستان میں دو ہزار سال پرانے تاریخی نقوش محفوظ کر لئے
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے واپڈا کے تعاون سے اپر کوہستان میں دو ہزار سال پرانے تاریخی نقوش محفوظ کر لئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ اپر کوہستان میں دو ہزار سال پرانے تاریخی نقوش محفوظ کر لئے گئے ہیں، علاقہ شیٹال میں پرانے زمانے کی لکھائی سمیت انسانوں اور جانوروں کی شکلیں پتھروں پر کندہ ہیں جنہیں واپڈا کے تعاون سے محفوظ بنایا جا چکا ہے۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ قدیم نقوش داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی حدود میں واقع ہیں، تاریخی آثار سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ چین سے وسطی ایشیاتک ہمارے تعلقات ہزاروں سال پرانے ہیں، اس دور کے آثار قدیمہ کو آج بھی محفوظ بنانے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں