میرپور پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2233 گرام چرس برآمد کر لی، ملزم گرفتار

پیر 23 مئی 2022 13:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ایس ایچ او کیڈٹ میرپور عبدالغفور نے منشیات فروش فیزالدین کی گاڑی سے 2233 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

منشیات فروش فیزالدین ولد عبدالودود سکنہ پزنگ الائی بٹگرام حال پھل گلاب روڈ اپنی کیری سوزوکی نمبر ایم این ایل 595میں جا رہا تھا کہ پولیس کو شک پڑنے پر اسے رکنے کا اشارہ کیا۔

دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے میرپور پولیس کے اہلکاروں نے 2233 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ میرپور پولیس نے اسی طرح ایک اور کارروائی میں ندیم ولد دلپزیر سکنہ لڑی بنوٹا سے 1233 گرم چرس اور 230 گرم آئس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں