ایبٹ آباد کے تاجروں کے زیر سماعت کیس میں ایک گروپ کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین شجاع احمد نے عدالت میں اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا

بدھ 26 فروری 2020 13:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ایبٹ آباد کے تاجروں کے زیر سماعت کیس نے عدالت میں نیا رخ اختیار کر گیا، ایک گروپ کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین شجاع احمد نے عدالت میں اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 3 مارچ مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

تاجر گروپوں نے آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کے انتخابات کے حوالہ سے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے، تاجروں کا موقف ہے کہ آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کیلئے تعینات الیکشن کمیشن کے چیئرمین کی وجہ سے تاجر تذبذب کا شکار ہیں، تاجروں نے دونوں الیکشن کمشنر کو چیلنج کیا تھا لیکن عدالت میں تاریخ پیشی کے موقع پر کیس نیا رخ اختیار کر گیا۔

ایک گروپ کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین شجاع احمد نے عدالت میں اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ شہر کے امن اور تاجروں کے اتحاد کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت تین مارچ مقرر کر دی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں