باخ کرسچن ہسپتال قلندر آباد کی انتظامیہ نے اپنا آپریشنل پلان پورے ملک تک بڑھا دیا۔ترجمان

پیر 17 دسمبر 2018 19:17

ایبٹ آباد۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) باخ کرسچن ہسپتال قلندر آباد کی انتظامیہ نے اپناآپریشنل پلان پورے ملک تک بڑھا دیا۔

(جاری ہے)

باخ کرسچن ہسپتال قلندر آباد کے ترجمان کے مطابق قبل ازیں باخ کرسچن ہسپتال میں ہزارہ ڈویژن کی مریضوں کو لیا جاتا تھا ۔اب ہسپتال انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے مریضوں کو بہترین صحت کی سہولتیں باہم پہنچانے کے لئے اپنے موجودہ اپریشن کو مزید وسعت دی جائے،اور عوام کوصحت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔اس لئے اب اس کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں