محکمہ خوراک کی قصابوں اور سبزی و فروٹ سمیت دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

جمعرات 23 مئی 2019 19:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر قصابوں، کریانہ، بیکرز، سبزی و فروٹ سمیت دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شعیب سواتی، فوڈ انسپکٹر تصور شاہ، فوڈ اتھارٹی کے ڈاکٹر عطاء الرحمن نے حویلیاں مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے ایک دکان سیل اور متعدد تاجروں کو جرمانے اور وارننگ جاری کیں۔

اس موقع پر محکمہ فوڈ کے شعیب سواتی نے حویلیاں شہر کے تمام قصاب شاپس سے قیمہ کی مشین کو ختم کرنے اور بغیر ہڈی کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے تمام محکمہ جات کے افسران اور اہلکار دن بھر بازاروں میں تاجروں کو چیک کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں