حویلیاں کا رہائشی 23 سالہ نوجوان ہری پور میں موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہو گیا

بدھ 17 جولائی 2019 19:47

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) حویلیاں کا رہائشی 23 سالہ نوجوان ہری پور میں موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہو گیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حویلیاں شہر کا رہائشی 23 سالہ افغان نوجوان بسم الله جان کاروباری حوالہ سے ہری پور گیا ہوا تھا اور واپسی پر ٹریفک حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفی کو ہری پور پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس کی نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں