کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہائر سیکنڈری سکول بانڈی ڈھونڈاںکے زیراہتمام یکجہتی ریلی نکالی گئی

جمعرات 22 اگست 2019 21:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بانڈی ڈھونڈاںکے زیراہتمام یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ ریلی ہائی سکول موڑ سے شروع ہوئی اور مین چوک قلندرآباد پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی مظالم کے خلاف قلندر آباد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی ڈھونڈاں نے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جس میں سیکنڑوں کی تعداد میں بچوں اور اساتذاہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی سکول سے نکالی گئی اور ختم نبوت چوک قلندرآباد میں اختتام پذیر ہوئی جہاں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرہ بازی کی گئی۔ ریلی میں شریک بچوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں