ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے تبدیل ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

منگل 22 اکتوبر 2019 20:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی جانب سے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے تبدیل ہونے والے افسران محمد علی سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، عثمان اشرف سابق اسسٹنٹ کمشنر اور گلفام عباس سابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ان افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام اور ڈی آئی جی ہزارہ مظہر الحق کاکا خیل نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے اے ڈی سی ایف اینڈ پی طارق الله، اسسٹنٹ کمشنر محمد حسان احسن، ماروی ملک شیر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I اور دیگرضلعی و انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تبدیل ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں اور انہیں اس دعا کے ساتھ رخصت کیا گیا کہ وہ اپنی آئندہ پوسٹنگ کے دوران مزید جوش و جذبہ سے ملک اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں