ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کاتھانہ ڈونگاگلی کا دورہ، تھانہ ریکارڈ چیک کیا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:07

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے تھانہ ڈونگاگلی کا ددورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی گلیات مطلوب شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورہ کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ ریکارڈ اور موجود رجسٹرات کا تفصیلی جائزہ لیا ، حوالات میں موجود ملزمان سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کیسز کی نوعیت اور پولیس کے رویے کے حوالے سے معلومات لی ۔

تھانہ کی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔میس اور پولیس ملازمین کو فراہم کی جانے والے کھانا اور اس کا معیار چیک کیا ۔دوپہر کے کھانے کا وقت ہو جانے کی وجہ سے ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے تھانہ میں موجود پولیس ملازمین کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر کھانا کھایا۔

(جاری ہے)

کھانے کی میز پر پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے ، کوت چیکنگ کے دوران محرر کوت کو سرکاری اسلحہ کی صفائی اورمال خانہ میں موجود مال مقدمات کے حوالے سے ضروری ہدایات دی ۔

پولیس ملازمین کی رہائشی بیرکس کا جائزہ لیا اور ان میںمزید بہتری لانے کی ہدایات دی ۔ایس ایچ او تھانہ اور محرر سٹاف سمیت جوانوں کو عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے اور ہر قانونی کی مطابق عوام کے مسائل کا حل یقینی بنانے کی ہدایات دیں ۔ تھانہ وزٹ کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈی آر سی گلیات کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر چیئرمین ڈی آر سی گلیات مولانا عبدالشکور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈی آ رسی کے دورے کے موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈی آر سی گلیات کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا اور گلیات پولیس کے حوالے سے تمام امور پر چیئرمین ڈی آر سی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں