انسانیت کی خدمت کرنا اللہ تعالی کوراضی کرنے کے برابر ہے۔عظمیٰ ریاض جدون

ہفتہ اپریل 19:30

ایبٹ آباد۔24اپریل  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24  اپریل 2021ء) :رکن قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنا اللہ تعالی کوراضی کرنے کے برابر ہے۔وہ بانڈہ صاحب خان میں پاک ایڈ کی جانب سے غریب عوام،یتیم،سہارا،بیواؤں،مستحقین لوگوں میں رمضان پیکیج کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین زکوۃ کمیٹی بانڈہ صاحب خان جان محمد خان،کوآرڈینیٹر پاک ایڈ حسیب خان تنولی،سماجی ورکر جازب علی خان،فیصل خان،فرہاد گل،حارث خان،نثار خان کے علاوہ دیگر نے مستحق افرادمیں رمضان پیکیج کی تقسیم میں حصہ لیا ا۔

اہلیان علاقہ نے پاک ایڈ کے حسیب خان کا اور چیئرمین زکوۃ کمیٹی جان محمد خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس وقت ضرورت مندوں کا احساس کرتے ہوئے غریب عوام کے ساتھ تعاون کیا۔

ایبٹ آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments