حویلیاں،رابطہ عالم اسلامی کے ذمہ داروں نے مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کیا

جمعہ 8 مارچ 2024 23:10

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) فلاحی و سماجی تنظیم رابطہ عالم اسلامی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے تحصیل حویلیاں کے غرباء، فقراء، مساکین اور بیواؤں میں رمضان پیکج تقسیم کیا، جو کہ آٹا خشک راشن اور کجھور پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معززین علاقہ نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی اور ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی انسانیت کی خدمت اور مجبور افراد کی امداد کو اپنا دینی و قومی فریضہ سمجھتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ملک کے طول و عرض میں رابطہ عالم اسلامی کی ٹیمیں اہل پاکستان کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، اس سے قبل بھی رابطہ عالم اسلامی نے حویلیاں میں آنکھوں کے آپریشن اور ریلیف پیکج کا اہتمام کیا تھا جس سے علاقے کے غریب افراد نے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔ ان خدمات پر اہلیان علاقہ نے رابطہ عالم اسلامی اور اس کے ذمہ داران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں