ہری پور پولیس کا سرچ آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد

جمعہ 19 اپریل 2024 19:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان ظفر کی ہدایت پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس ایچ او میاں لیاقت نے ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس کے دوران 30 سے زائد گھروں کی چیکنگ کر کے غیر قانونی اسلحہ 03 بندقیں،01 پستول اور مختلف بور کے 13 کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں