ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کا حد براری سے متعلق شہری کی درخواست پر ریونیو سٹاف کے ہمراہ جگہ کا معائنہ

بدھ 1 مئی 2024 18:15

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے حد براری سے متعلق ایک شہری ملک آصف سکنہ بانڈہ لمبا کی درخواست پر ریونیو سٹاف کے ہمراہ جگہ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

حد براری سے متعلق ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو موصول درخواست پر عمل درآمد کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ریونیو سٹاف کے ہمراہ درخواست گذار ملک آصف سکنہ بانڈہ لمبا میں جگہ کا معائنہ کیا اور ریونیو سٹاف کو قانون کے مطابق حد براری کے حوالہ سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، تحصیلدار لینڈ ایکوزیشن، ریونیو آفیسر خانہ کاشت، نائب تحصیلدار ایبٹ آباد اور دیگر ریونیو سٹاف بھی موقع پر موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں