پیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد ہی عوامی ترقی و فلاح ہے، عوام سے ہمیشہ رابطہ قائم رہے گا، سید سلیم شاہ

جمعہ 26 اپریل 2024 13:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی سید سلیم شاہ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کی سیاست کا مقصد ہی عوامی ترقی و فلاح ہے، عوام سے ہمیشہ رابطہ قائم رہے گا، مسائل و مشکلات میں کمی کے اقدامات اولین ترجیح ہے۔ وہ جمعہ کو یونین کونسل کٹھوال کے موضع تنگ کے عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

قبل ازیں اہلیان تنگ کے سینکڑوں افراد نے سید سلیم شاہ و دیگر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور گل پاشی کی گئی، کارکنان اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے سید سلیم شاہ کو استقبالیہ تقریب تک لایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقامی عمائدین نے رہنما پیپلز پارٹی سید سلیم شاہ کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی مسائل و مشکلات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سید سلیم شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ہی عوامی ترقی و فلاح ہے، ہم ہاریں یا جیتیں عوام کیلئے ہر وقت حاضر ہیں، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی عوام کے بنیادی مسائل پر رکھی گئی تھی جس پر آج بھی قائم و دائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی مشکلات اور بنیادی مسائل سے آگاہ ہیں، اپنے طور پر کافی حد تک عوام کے کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت کا بھی منشور و مقصد بھی عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے جس کیلئے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سرگرم عمل رہیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں