پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے مدرسہ کے2طلبا کے قتل میں ملوث ملزم کی بریت کی درخواست مسترد کردی

جمعہ 26 اپریل 2024 15:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے مدرسہ کے 2طلبا کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی بریت کی اپیل مسترد کردی۔عدالت نے مدعی مقدمہ کے جانب سے عمر قید کی سزا سزائے موت میں تبدیل کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق تین سال قبل مانسہرہ میں پکھوال چوک کے مقام پر ایزی لوڈ کے تنازعہ میں ملزم عادل مشتاق کی فائرنگ سے مدرسہ کا ایک طالب علم موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا۔زخمی طالب علم دوران مقدمہ جان کی بازی ہار گیا۔مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ کی عدالت میں زیرسماعت رہا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ملزم کے لواحقین نے پشاورہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں بریت اورمدعی مقدمہ نے عمرقید کی سزا سزائے موت میں تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی۔جمعہ کے روز پشاور ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نے ملزم کی بریت اورمدعی مقدمہ کی سزائے موت کی درخواست مسترد کردی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں