بیلن ٹریز سو نا می منصو بہ خیبر پختو نخوا میں شجر کا ری کا دنیا میں چو تھا بڑا منصو بہ ہے، سردار محمد ادریس

منگل 28 فروری 2017 19:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) رکن خیبر پختو نخوااسمبلی و چیئر میں ضلعی تر قیا تی مشا ورتی کمیٹی ایبٹ آباد سردار محمد ادریس نے کہا ہے کہ بیلن ٹریز سو نا می منصو بہ خیبر پختو نخوا میں شجر کا ری کا دنیا میں چو تھا بڑا منصو بہ ہے اس منصو بے میں ایک ارب درخت لگا ئے جا رہے ہیں جس میں تقریبا 70فیصد پو رے لگا ئے جا چکے ہیںاور باقی انشااللہ آئندہ دسمبر تک مکمل کر لیا جا ئے گا۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کے روز عزیز بنگ میں حلقہ پی کے 48لو ئر گلیا ت کی چھ یو نین کو نسلو ں کے کسا نو ں میں مفت پو دے تقسیم کر نے اور اس مہم کا آغاز پودا لگا کر کر نے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈی ایف او گلیز سردار سلیم، ایس ڈی ایف او سردار ریاست کے علاوہ محکمہ جنگلا ت کے افسرا ن اور اہلکار بھی مو جو دتھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں لو ئر گلیا ت کی چھ یو نین کو نسلو ں کے بلدیا تی نما ئندے اور مقا می زمیندا ر بھی کثیر تعداد میں مو جو د تھے سردار محمد ادریس نے اس موقع پر مختلف اقسا م کی30ہزار پو دے زمیندا رو ں میں مفت تقسیم کئے اور سردار محمد ادریس نے کہا کہ ہم سب کو اپنی آنے وا لی نئی نسل کی بقا ء کے لئے زیا دہ سے زیا دہ در خت لگا نے چا ئیے اور اس مہم کو کا میا ب بنا نے کے لئے بلدیا تی نما ئندے اپنا بھر پور کردا ر ادا کر ین اور زیا دہ سے زیا دہ درخت لگا ئیں اور اپنی اپنی ویلج کو نسلو ں میں در خت کی اہمت کو اجا گر کریں ۔

انہو ں نے کہا کہ درخت لگا نے سے زیا دہ اس کی حفا ظت کر نا زیا دہ ضرو ری ہے تقریب میں ڈی ایف او گلیز سردار محمد سلیم نے بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ گلیز فا رسٹ ڈویژن کا شجر کا ری مہم کا ٹو ٹل ہدف 3332500در خت لگا نا تھا جس میں سے تقریبا 30لا کھ پو دے لگا ئے جا چکے ہیں اور با قی انشا اللہ دسمبر2017تک مکمل کر لئے جا ئیں گا انہو ں نے بتا یا کہ گلیز فا رسٹ ڈویژن نے 3لا کھ پو دے خود لگا ئے ہیں جب کہ 5لا کھ17ہزار پو دے کسا نو ں میں مفت تقسیم کر دئے گئے ہیں آخر میں رکن خیبر پختو نخوااسمبلی سرداسر محمد ادریس نے زمیدارو ں میں پو دے تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں