عارفوالا میںیوم عاشور پر علم ،تعزیے اورذوالجناح کے مرکزی جلوس برآمد

جمعہ 21 ستمبر 2018 19:10

عارف والا۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) عارفوالا میںیوم عاشور پر حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کے سلسلہ میںعلم ،تعزیے اورذوالجناح کے مرکزی جلوس امام بارگاہ دربا ر اہلبیت ڈی بلا ک سے برآمد ہوئے جلوس مقررکردہ راستوں سے گزر کر ریل بازار پہنچے جہاں پر شرکاء نے زنجیر زنی ،ماتم داری اور نوحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ تحصیل بھر میں موبائل فون سروس بند رہی جلوس مقررکردہ روٹس سے گزر کر بعداز نماز مغربین کربلا لاری اڈا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جلوس کے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بروقت نمٹا جاسکے جلوس کے ہمراہ پیر ا میڈیکل اسٹاف، ایمبولینس، ٹی ایم اے عملہ اور واپڈا اہلکار بھی موجودہیں ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں