ضلع بھر کے انسپکٹرز وسب انسپکٹرز سمیت 20 پولیس اہلکاروں کا تبادلہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:33

عارفوالا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈی پی او ماریہ محمود نے ضلع بھر کے انسپکٹرز اورسب انسپکٹرز سمیت 20 پولیس اہلکاروں کو تبدیل کردیا، تفصیل کے مطابق انسپکٹر محمد شہزادگل کو انچارج جمنیزیم پولیس لائن سے ریزروانسپکٹر پولیس لائن ، انسپکٹر عابدحسین کو پولیس لائن سے انچارج سکیورٹی برانچ ،سب انسپکٹر محمد منظور کو پولیس لائن سے تھانہ قبولہ ،سب انسپکٹر اصغر علی مجاہد کو پولیس لائن سے ڈی آئی بی برانچ دفتر پولیس ، سب انسپکٹر محمد خالد انچارج چوکی ترکھنی تھانہ صدر عارفوالا سے پولیس لائن ، سب انسپکٹر مقصوداحمد کو انچار ج انویسٹی گیشن تھانہ سٹی عارفوالا سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چک بیدی ،سب انسپکٹرآصف رضا کو پولیس لائن سے تھانہ سٹی عارفوالا ، سب انسپکٹر مشتاق احمدکو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چک بیدی سے تھانہ کلیانہ ،سب انسپکٹر محمدشہزاد کو پولیس لائن سے او ایس آئی دفتر پولیس ، سب انسپکٹرسجادعلی انور کو پولیس لائن سے انچارج تھانہ صد رپاکپتن، سب انسپکٹر محمد اسلم کو انچارج مالخانہ تھانہ صدر پاکپتن سے بوجہ میڈیکل تبدیل لائن ، اے ایس آئی جمیل احمد کو ایم ٹی او پولیس لائن سے جنرل ڈیوٹی پولیس لائن ، ٹی ایس آئی صائمہ حفیظ کو ڈی کورس تھانہ صدر عارفوالا سے ڈی کورس تھانہ سٹی پاکپتن، ہیڈکانسٹیبل نورنبی کو تھانہ سٹی عارفوالا سے محرر مالخانہ عارفوال،ا ہیڈ کانسٹیبل محمدآصف کو محرر مالخانہ عارفوالا سے نائب محرر مالخانہ عارفوالا،ہیڈکانسٹیبل محمدسلیم حیدرکو او ایچ سی دفتر پولیس سے نائب او ایس آئی دفتر پولیس،حامد رشید کو انچار ج انویسٹی گیشن تھانہ کلیانہ سے انچارج چوکی ترکھنی عارفوالا ،کانسٹیبل خالد عزیز کو تھانہ چکبیدی سے کچہری عارفوالا ، کانسٹیبل محمد طاہر کو تھانہ سٹی عارفوالا سے نائب محرر تھانہ سٹی عارفوالا اور کانسٹیبل علی اسنان کو کمپیوٹر آپریٹر تھانہ چک بیدی سے کمپیوٹر آپریٹرتھانہ فرید نگر تعینات کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں