باغبان کھجور کے درختوں کی شاخ تراشی کریں ،محکمہ زراعت

پیر 29 اپریل 2024 18:35

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ کھجور کے درختوں کی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اور پھل کی نشوونما بہترانداز میں ہوسکے کھجور کے پودے اور اس کے پھل کی مناسب انداز میں نشو ونماکیلئے ضروری ہے کہ سال میں کم ازکم دومرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ کانٹ چھانٹ کے عمل سے کھجور کے پھل کو زیادہ روشنی اور مناسب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے بڑی اورموٹے سائز کی لذیز کھجور یں حاصل کرنے کیلئے کاٹ چھانٹ جاری رکھیں اس وقت تک جب پھل کا سائز مٹرکے دانے کے برابر نہ ہوجائے۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں