عارف والا، مختلف وارداتوں میں چوروں نے ہزاروں روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں اورسامان چرالیے، مقدمات درج

پیر 22 اپریل 2019 17:27

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) مختلف وارداتوں میں چوروں نے ہزاروں روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں اورسامان چرالیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم بلاک میں محمداختر کی گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل مالیت35 ہزارروپے اقبال نے چرالی اور ایم بلاک میں دوسری واردات شوکت علی کی موٹرسائیکل مالیت 40ہزارروپے چور لے اڑا، جبکہ نواحی گائوں 82/EBکے گورنمنٹ پرائمری سکول سے نامعلوم افراد چارعددپنکھے مالیت12000 روپے چوری کرکے لے گئے ،مقدمات درج ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں