عارف والا: پولیس کا منشیات فروشی کے اڈ ے پر چھاپہ

ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی34 کلو 800گرام چرس اور29کلو280گرام افیون برآمد ایک منشیات فروش گرفتار

بدھ 15 مئی 2024 22:36

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) صوبہ پنجاب کے تھانہ سٹی عارفوالا پولیس کا منشیات فروشی کے اڈ ے پر چھاپہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی34 کلو 800گرام چرس اور29کلو280گرام افیون برآمد ایک منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کالونی 65/EBروڑ پرراناندیم ڈرائی فروٹ فیکٹر ی میں تھانہ سٹی عارفوالا کے ایس ایس ایچ اومحمد اشرف بھٹی نے پولیس نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش امین ولدسجوارہ جوئیہ کو حراست میں لے کر34 کلو 800 گرام چرس اور 29کلو280گرام افیون کل مالیت تقریباًً ایک کروڑ-10 لاکھ روپے مالیت برآمد کرلی تھانہ سٹی میں چار افراد امین جوئیہ، قاسم رفیق آرائیں ،ناصرامین اور ذوالفقار امین جوئیہ سکنہ موہلہ کالونی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ڈی ایس پی عارفوالا ملک طارق جاوید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ منشیات فروشوں نے ڈرائی فروٹ فیکٹری کی آڑمیںمنشیات کی بھاری کھیپ کو سپلائی کیلئے لے کر جانا تھاکہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے برآمد کرلی ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں