اٹک،سیکریٹری لائیو سٹاک کی رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لئے تحصیل حضرو کا دورہ

جمعہ 22 اپریل 2022 15:22

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2022ء) سیکریٹری لاٸیو سٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نےحکومتِ پنجاب کے رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لئے ضلع اٹک کی تحصیل حضرو کا دورہ کیا ۔دورہ کے دوران انہوں نے رمضان بازار اور گندم خریداری مرکز کے انتظامات کے جائزے کے لیے میونسپل کمیٹی حضرو میں اجلاس کی صدارت کی اور شہر میں رمضان بازار کا تفصیلی معائنہ کر کے عوام کو فراہم کئے جانے والے ریلیف کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی اٹک مہرین بلوچ ، اے سی حضرو زوہیب احمد انجم ، سی او مبارک علی اعوان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سیکریٹری لاٸیو سٹاک پنجاب نے رمضان بازار میں آٹا اور چینی کے سبسڈی سٹالز ، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ ، کریانہ ، پولٹری ، مشروبات ، پھلوں اور سبزیوں سمیت تمام اشیائے ضروریہ کے سستے سٹالز کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے رمضان بازار میں خصوصی کاؤنٹرز، شکایات سیل اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور سٹالز پر خریداری کے لئے موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان بازار میں فروخت ہونے والی اشیائے ضروریہ کی دستیابی ، نرخوں اور معیار کے بارے میں دریافت کیا ۔ سیکریٹری ٹورازم نوید حیدر شیرازی نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے آٹھ ارب روپے کی مالیت کا تاریخی رمضان پیکج دیا ہے جس کا مقصد صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں عوام کے لئے اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی اور سستے داموں فراہمی یقینی بنانا ہے ۔

انہوں نے رمضان بازار میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے ضمن میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس امر کی تاکید کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کے لئے معیاری اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی مقررہ نرخوں پر برقرار رکھی جائے۔بعد ازاں سیکرٹری لاٸیو سٹاک نے انتظامی افسران کے ہمراہ گندم خریدار مرکزکا بھی دورہ کیا اور وہاں کیے گٸے انتظامات کا جاٸزہ لیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں