پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا شعبہ تعلیم کے حوالے سے ملکی ترقی میں اہم کردار ہے،قاضی احمد اکبر خان

جمعہ 8 مارچ 2024 19:23

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) ممبر پنجاب صوبائی اسمبلی قاضی احمد اکبر خان نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا شعبہ تعلیم کے حوالے سے ملکی ترقی میں اہم کردار ہے دی الائیڈ سکول سسٹم کی اٹک و حضرو میں موجود تمام برانچز مبارکباد و خراج تحسین کی مستحق ہیں کہ انکی انتھک کاوشوں کی بدولت بہتر رزلٹ سامنے آیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی الائیڈ سکول سسٹم کی چار برانچز کے سالانہ رزلٹ کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب سے نواز خان ، ایم ڈی دی الائیڈ سکول سسٹم مجتبے حسین جوئیہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اٹک ملک افسرخان ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حضرو خرم ،جمال ،غلام مرتضے قادری ،اجمل خان،محمد رمضان ،ملک کامران، سینئر کواڈینٹر مسز فیصل،مسز شاہد،میڈیم نائلہ، مسز مجتبے ،مسز رمضان،مسٹر اینڈ مسز منورحسین جوئیہ،سید شجاعت علی شاہ ودیگر نے خطابات کیے اور سکول انتظامیہ کی شعبہ تعلیم کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے تمام برانچز کی دن دگنی رات چگنی ترقی کیلیے دعا کی۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں