اٹک ۔اٹک، دو کاروں میں تصادم، دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی

بدھ 21 اگست 2019 19:15

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) اٹک کے نواحی گاؤں گڑیالہ ٹاؤن نزد بسم اللہ ہوٹل کے قریب دو کاروں میں تصادم، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں گاڑیاں تیزرفتاری کے باعث آمنے سامنے سے ٹکرائیں جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئی․ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیاگیا․ زخمیوں میں 55 سالہ (م) زوجہ محمد صدیق، 35 سالہ (ن) زوجہ اللہ دتہ، 60 سالہ الطاف ولد غازی خان اور 19 سالہ شہریار ولد شہزاد حسین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں