سانحہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، شیخ آفتاب احمد

جمعرات 9 مئی 2024 17:10

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) سانحہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ ان خیالا ت کا اظہاررکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب احمد نے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مورخ نومئی کے واقعات کو سیاہ الفاظ میں تحریر کرے گا اس دن جو کچھ ہوا اس سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے،اس دن شہیدوں کی توہین کی گئی ،افواج پاکستان جو پاکستان کی جفرافیائی اور نظریاتی سر حدوں کی محافظ ہے جس نے 1965 اور1971 میں دشمن ملک بھارت کو شکست سے دو چار کیا ،نومئی کو بانی پاکستان کا گھر نذر آتش کیا گیا ،جن کی قر بانیوں کے سبب آج ہم آزاد ملک کے آزاد شہری ہے۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں