آرپی او راولپنڈی کا ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اٹک کا دورہ ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی دی

بدھ 15 مئی 2024 19:50

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور ایس پی انوسٹی گیشن اٹک جویریہ جمیل کے ہمراہ ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقادکیا، کرائم میٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی، کرائم میٹنگ میں تھانہ جات کے کرائم اور اٹک پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ضلع اٹک کا دورہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اٹک کا وزٹ کیا جہاں پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی دی، آر پی او راولپنڈی نے یادگار شہداپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، اس موقع پر انہو ں نے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، ایس پی انوسٹی گیشن جو یریہ جمیل کے ہمراہ ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچزنے شرکت کی آر پی او راولپنڈی نے ضلع بھر میں درج شدہ تمام قتل ،ڈکیتی ،اغوا، چوری ،ریپ اور دیگر مقدمات میں اٹک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گرفتاری مہم کو تیز کرنے کے احکامات جاری کیے قتل، ڈکیتی، چوری، ریپ اور دیگر سنگین مقدمات میں کرائم سین یونٹ اور جدید سائنسی طریقے استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے سو د ا گر و ں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری رکھتے ہوئے زیرو ٹالرونس پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائیں تا کہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کیا جائے، پولیس افسران محکمہ پولیس کی عزت اور وقار میں اضافے کا باعث بنیں، پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی افسر کو محکمہ میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، بعد ازاں آر پی او راولپنڈی نے تھانہ صدر اٹک، تھانہ حضرو اور پولیس خدمت مرکز اٹک کے علاہ تحفظ مرکز اٹک کا بھی وزٹ کیا، آر پی او راولپنڈی نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، حوالات اور کوت کا معائنہ کیا اور تھانہ کے رجسٹرز چیک کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ آنے والے شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی شہریوں کے مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کرنا ہمارا فریضہ ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں