حجاب اتارنے کاحکم، کرناٹک میں کالج لیکچرارنے استعفی دے دیا

حجاب پرپابندی کے غیرجمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہوں،استعفی کالج پرنسپل کو بھجوادیا

جمعہ 18 فروری 2022 13:28

حجاب اتارنے کاحکم، کرناٹک میں کالج لیکچرارنے استعفی دے دیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2022ء) کرناٹک کے کالج میں ایک لیکچرارنے حجاب اتارنے کا حکم ماننے کے بجائے استعفی دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کرناٹک کے کالج میں انگلش ڈپارٹمنٹ کی ایک لیکچرار نے حجاب اتارنے کا حکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے نوکری چھوڑ دی۔لیکچرار چاندنی نے کالج پرنسپل کوبھیجے گئے استعفے میں کہا کہ حجاب اتارنے کے حکم سے میری عزت نفس مجروح ہوئی۔ پچھلے 3 سال سے حجاب کرکے کالج آرہی ہوں۔ مذہبی آزادی کا حق آئین دیتا ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔حجاب پرپابندی کے غیرجمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہوں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں