اٹک پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا،

بدھ 1 مئی 2024 18:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) اٹک پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، خان افسر ولد عبدالرحمٰن نے تھانہ باہتر پولیس کو درخواست دی کہ بھگوئی گاؤں میں جنازے کے لیے آیا ہوا تھا جنازہ پڑھنے کے بعد واپس گیا تو میرا موٹرسائیکل غائب تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ باہتر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم زوہیب خان ولد آفتاب خان سکنہ محلہ نورالدین ٹانچی چوک ایبٹ آبادحال کوہسار ٹاؤن ٹکسلا کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں