بھارت، کشمیر ی طلباء کو داڑھی کی وجہ سے کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا گیا

جمعرات 9 اگست 2018 16:30

کرناٹکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے ایک نرسنگ کالج کی پرنسپل نے چار کشمیری طلبا کو داڑھی کی وجہ سے کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کالج آف نرسنگ کی نئی پرنسپل نے طلباء کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اپنی داڑھیاں نہ منڈوائیں تو انہیں کالج سے نکالا جائے گا۔

(جاری ہے)

طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ ایک ہفتے سے محض اس وجہ سے کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے داڑھیاں رکھی ہوئی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جب انہیں داخلہ دیا گیا تھا اس وقت بھی انکی داڑھیاںتھیں اور کالج انتظامیہ کو بھی انکی داڑھیوں پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ طلباء نے کہا کہ بیس روز قبل نئی آنے والی پرنسپل Priyadarshini نے انکی داڑھیوں پر اعتراض اٹھایا اور انہیں کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا اور کالج سے نکالے جانے کی بھی دھمکی دی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں