کرناٹک ، مسلمان تاجروں کا مکمل بائیکاٹ شروع

ہفتہ 26 مارچ 2022 17:46

کرناٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2022ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد اب بڑے پیمانے پر مسلمانوں کا تجارتی بائیکاٹ شروع کر دیاگیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کرناٹک کے ہندو میلوں اور یاترائوں میں مسلمانوں کو دکانیں کھولنے سے روکا جا رہا ہے جبکہ ریاست کے تقریباً تمام شہروں اور دیہات میں مندروں کے احاطے ، ان آس پاس کے علاقے اورہندو اداروں میں مسلمانوں کو تجارتی سرگرمیوں سے منع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی سے شائع ہونے والے اخبار ’’اردو ٹائمز‘‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ شہروں اور دیہات میں بڑے بڑے بینر اور پوسٹر لگا دیے گئے ہیں کہ یہاں مسلمان تجارت نہیں کر سکتے اور مسلمانوں کو دکانیں خالی کرنی ہونگی جسکی وجہ سے ہزاروں مسلمانوں کی تجارت بند ہونے کے قریب پہنچی ہے ۔ اخبار کے مطابق ریاستی اسمبلی میںبھی بی جے پی حکومت نے اعلان کر دیا کہ مسلمانوں تاجروں کو تجارت کی اجازت نہیںجس کے بعد تمام اہم بازاروں میں مسلمانوں کو دکانیں خالی کرنے کی وارنگ دی جا رہی ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں