آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن(اپسما) تحصیل حضرو نے حکومتی احکامات کی روشنی میں تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے تعلیمی ادارے کھول دئیے، بہترین سکیورٹی سسٹم پر والدین، بچے اور انتظامیہ مطمئن، ضلعی انتظامیہ سے اسلحہ لائسنس کی فوری فراہمی اور زیر التوا پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن مکمل کرنے کا مطالبہ

منگل 13 جنوری 2015 12:34

چھچھ اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن(اپسما) تحصیل حضرو نے حکومتی احکامات کی روشنی میں تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے تعلیمی ادارے کھول دئیے، بہترین سکیورٹی سسٹم پر والدین، بچے اور انتظامیہ مطمئن، ضلعی انتظامیہ سے اسلحہ لائسنس کی فوری فراہمی اور زیر التوا پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن مکمل کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو میں سیکورٹی کے حوالے سے پرائیویٹ سکولوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بنائی جانے والی ایکشن کمیٹی نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تعطیلات کے بعد بچوں کی حاضری اور پڑھائی کا سلسلہ شروع کر دیا اس سلسلہ میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے اور ضروری حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں اپسماتحصیل حضرو کا بھرپور اجلاس سرپرست اعلیٰ محمد خالد خان کی نگرانی میں ویلکن گرامر ہائی سکول حضرو میں منعقد ہوا ، صدارت تحصیل صدر غلام محی الدین پرنسپل قائد اعظم پبلک سکول حضرونے کی جس میں پرائیویٹ سکولوں کے 80سے زائد سر براہان نے شرکت کی اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے کنونئیر مسعود اختر ضیاء نے سکول سربراہان کو اے۔

(جاری ہے)

سی حضرو کی جانب سے پرائیوٹ سکولز کو دی جانے والی ہدایات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان کی جانب سے بچوں اور جملہ سٹاف کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدمات اور سیکورٹی انتظامات کی جائزہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد سیکورٹی انتظامات کو کو تسلی بخش قرار دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد خان ، غلام محی الدین، مسعود اختر ضیاء ،حق نواز وحید ، محمد اقبال کلیم ، ساجد محمود ،سلطان محمود نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات کو مکمل کرنے کئے اپسما تحصیل حضرو کا تعاون مقامی انتظامیہ کو رہے گا اور ضروری ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران پرائیویٹ سکولز کی کے رجسٹریشن کیسز جو کئی عرصہ سے محکمہ تعلیم کے ہاں التواء کا شکار ہیں ان پر فوری عمل در آمد کروا کر ان کو جلد از جلد رجسٹر کریں نیز سیکورٹی گارڈز کے لئے حکومت کی جانب سے اسلحہ لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ گنتی کے چند سکولز جو ابھی تک حفاظتی اقدامات کی شرائط میں سے کسی ایک یا زائد شرط کو پورا نہیں کر سکے وہ بھی جلد از جلد دو ایام کے اندر وہ ضروریات بھی مکمل کر لیں ۔

اپسما تحصیل حضرو کے ممبران نے پرائیوٹ سکولز میں حفاظتی اقدمات کی تکمیل پر اے۔سی حضرو اور اپسما تحصیل حضرو کے عہدیداران اور ایکشن کمیٹی کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مقامی انتظامیہ اور اپسما کے باہمی رابطہ سے حفاظتی اقدامات پر موثر طور پر عمل در آمد ہوتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں