کوٹلی، نارکاٹکس عدالت نے منشیات مقدمہ میں گرفتار ملزم کو 5سال قید ،10ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی

جمعرات 22 جون 2023 23:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2023ء) نارکاٹکس عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے 5سال قید اور 10ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید دو ماہ قید برداشت کرنا پڑ ے گی، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج / با اختیار جج اینٹی نارکاٹکس کورٹ کوٹلی جہانگیر احمد نے مقدمہ علت نمبر 9/22عنوانی سرکار بنام شعبان رشید بجرائم CNSA9C میں جرم ثابت ہونے پرشعبان رشید ولد محمد رشید قوم مغل ساکن دھرنگ کو 5سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید دو ماہ قید برداشت کرنا پڑ ے گی جبکہ مجرم 282/Bض ف کا بھی استفادہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں