اٹک،انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد

ہفتہ 23 اپریل 2022 16:47

اٹک،انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2022ء) انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک مہرین بلوچ نے اجلاس کی صدارت کی۔شرکاء کو انسداد ڈینگی مہم کے متعلق ہفتہ وار بر یفنگ دی گئی اور بتا یا گیا کہ ضلع کہ مجموعی حالات بہتر ہیں۔اجلاس میں تعلیم،صحت،میو نسپل کمیٹیز اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔

اس موقع پر ڈینگی مہم سے متعلق تمام محکموں کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے اس اہم مہم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور معائنے کر رہی ہیں اور جہاں بھی لاروا کی موجودگی ہے اسے تلف کر نے کے لیے اقدا مات کیے جارہے ہیں۔ان تمام سر گر میوں میں متعلقہ محکمے اور تحصیل انتظامیہ اپنا بھر پور کر دار ادا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی سے انتہائی محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔عوام محکمہ صحت کی طر ف سے جاری کر دہ ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کر یں اور اپنی جانوں کو محفو ظ بنائیں۔ڈینگی بخار کی علامات کی صور ت میں فوری طور پر متعلقہ ہسپتال رابطہ کر یں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ما حول کو صاف اور خشک رکھیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں