اٹک، تھانہ جنڈ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون موت اور حیات کی کشمکش میں مبتلا،پولیس نے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

پیر 20 اگست 2018 22:13

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) تیز رفتار اور نو عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف اٹک پولیس کی جانب سے کاروائی نہ کرنے کے سبب آئے روز حادثات میں خواتین ، بچے اور بزرگ معذور ہونے لگے تھانہ جنڈ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون موت اور حیات کی کشمکش میں بے ہوشی کے عالم میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ میں زیر علاج ہے پولیس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق محمد بشیر ولد سلطان محمد ساکن محلہ آلہ آباد نے تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ سبزی کی دکان کرتا ہے اور اس کا والد مستری ہے اور اس کی والدہ رحمت جان اپنی والدہ کے گھر محلہ ٹیڑھا جا رہی تھی روڈ کراس کرنے کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوان جن میں سے ایک کا نام حسنین ہے نے میری والدہ کو موٹر سائیکل سے ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہو گئیں اور ہم انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ لے آئے جہاں وہ ابھی تک بے ہوش ہیں جبکہ تینوں موٹر سائیکل سوار وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے زیر دفعہ 279,337-G ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں