شہباز پور ڈیم پنڈی گھیپ میں ڈوبنے والی عورت کی لاش ریسکیو1122 نے نکال لی

ہفتہ 24 اگست 2019 21:47

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) شہباز پور ڈیم پنڈی گھیپ میں ڈوبنے والی عورت کی لاش ریسکیو1122 نے نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کو کال موصول ہوئی کے پنڈی گھیپ کے قریب ڈیم میں ایک خاتون گر گئی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو غوطہ خور ٹیم اٹک شہر سے موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ 3 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد لاش کو نکال لیا گیا۔ لاش کی شناخت ارشاد بی بی زوجہ رفع عمر ۵۰ سال کے نام سے ہوئی۔ اخلاص کی رہائشی ہے۔ ڈیم میں گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں