اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد620 ہوگئی

بدھ 9 ستمبر 2020 00:03

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد620 ہوگئی ہے۔ 20افراد فوت ہوئے۔581 افراد صحت یاب ہوئے۔01 فرد زیر علاج ہے۔ گھروں میں18افرادقر نطینہ میں ہیں۔13182 افراد کی سکریننگ کی گئی۔

(جاری ہے)

9601 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہی7273 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور1708 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہترہے۔کوورناوائرس کے 59 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہی.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 620 مثبت کیسز میں سے 20،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 04 اور ہسپتالوں سے باہر 35 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں