اٹک، حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے

منگل 29 ستمبر 2020 23:12

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے کثیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن میرٹ پر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خالی اسامیوں پر بتدریج تقرریاں کی جا رہی ہیں․ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دکھنیرگاؤں کے عوام کا یرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کے لیے 15ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سکول میں اضافی کمروں کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا، دکھنیر اور گرد و نواح کے علاقوں کے معززین نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول دکھنیر کو اپ گریڈ کرنے پر ملک جمشید الطاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں