اٹک، جنڈ میں کیش اینڈ کیری مالک کے قتل کا ڈراپ سین، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 13 مارچ 2023 22:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2023ء) جنڈ میں کیش اینڈ کیری مالک کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 18جنوری2023 کو مکھڈروڈ پر قائم فرینڈز کیشن اینڈ کیری کے مالک حافظ محمد وسیم کو نامعلوم ملزم آتشیں اسلحہ سے فائر کر کے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

جنڈ پولیس نے اپنی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے دو ماہ کے اندر اصل ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مقتول کے والد نے پولیس کی کار کر دگی پراطمینان کا اظہار کرتے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے اس کامیابی پر تفتیشی ٹیم کو شاباش دی۔ڈی پی او اٹک نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اٹک پولیس کسی بھی اندھی واردات کو ٹریس کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ملزمان کسی صورت بھی قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں