حضرو ، اٹک خورد پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا

بدھ 24 اپریل 2024 14:59

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اٹک خورد میں شہری کو بے دردری سے قتل کر کے بھوسے کے ڈھیر تلے دبانے والا ملزم گرفتارہوگیا۔ حیات خان ولد مظفر خان نے تھانہ اٹک خورد میں درخواست دی کہ میرے بڑے بیٹے عامر شہزاد نے حاجی شاہ روڈ پر فرنیچر کی دوکان بنا رکھی ہے مورخہ 03.04.2024 کو عامر شہزاد دوکان پر گیا اور گھر واپس نہ آیا تھانہ اٹک خورد پولیس نے اغواء کی دفعات کے تحت فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاذ کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اٹک خورد سب انسپکٹر خانزادہ شہروز کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ عامر شہزاد اپنے دوست شفاعت اختر ولد اختر حسین کو ملنے کے لیے اٹک شہر گیا تھا جس پر اٹک خورد پولیس کی ٹیم نے شفاعت اختر کو اپنی تحویل میں لے کر دریافت کیا تو شفاعت اختر نے اعتراف کیا کہ عامر شہزاد مجھے ملنے کے لیے آیا تھا اور ہماری آپس میں لڑائی ہو گئی جس وجہ سے میں نے عامر شہزاد کو بیلچہ کے وار کر کے قتل کردیا تھا اور اس کی لاش کو بھوسے کے نیچے دبا دیا۔

(جاری ہے)

تھانہ اٹک خورد پولیس نے مقتول کی لاش کو برآمد کر کے مقدمہ میں قتل عمد کی دفعات کو ایزاد کر کے ملزم شفاعت اختر کا ریمانڈ جسمانی لے کر دوران انٹیروگیشن آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں